دبئی (نمائندہ خصوصی ) متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی دبئی سے عجمان جانے والی ڈبل ڈیکر بس کی بالائی منزل پر ایک غیرملکی خاتون نے صحت مندبچی کو جنم دیا،بعد میں دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بچی کے والد تھامس مویا کا کہنا ہے کہ وہ بچی کی ولادت پر خوش ہے اس کا نام جلادیس رکھا گیا،ہسپتال کا شکر گزار ہوں جس نے صحت خدمات فراہم کیں اور برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کو آسان بنایا۔
مزید پڑھیں:خواتین کو انکی برہنہ تصاویر ،ویڈیوز دکھا کر لوٹنے والے کو تا حیات عمر قید کی سزا
واقعات کے مطابق بس ڈرائیور نے ڈبل ڈیکر بس کی بالائی منزل سے چیخ وپکار کی آواز سنتے ہی گاڑی روک دی اور جانچنے پر پتہ چلا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون زچگی کے درد میں مبتلا ہے، اسے فورطورپر بس کے عقبی حصے میں منتقل کرایاگیا اور ایمبولینس طلب کرلی گئی لیکن ایمبولینس سے پہلے ہی نومولودجنم پاچکی تھی۔ دبئی اتھارٹی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈرائیور نے جو کچھ کیا وہ اس پر شکریہ اور تحسین کا مستحق ہے،ذہانت اور فراست سے کام لیا اور مسافر خاتون کی صحت و سلامتی و پرائیویسی کا پورا خیال رکھا۔