نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کی ایک عدالت نے ریپ، جنسی ہراسانی، فراڈ اور متاثرہ خواتین کو ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بھاری رقوم بٹورنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے ایک 26 سالہ نوجوان کو تاحیات عمر قید کی سزا سنادی۔ضلع کنیا کماری سے تعلق رکھنے والا بیروزگار نوجوان کاشی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بشمول فیس ب±ک اور انسٹاگرام پر اپنے آپ کو کامیاب بزنس مین ظاہر کرتے ہوئے لڑکیوں کو اپنے دام میں پھنساتا ، بعدازاں ان سے جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد انھیں بلیک میل کرتا اور رقم بٹورتا تھا۔
کاشی کے خلاف پہلی باقاعدہ درخواست چنئی کی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر نے سنہ 2020 میں پولیس کو درج کروائی، اس شکایت کی بنیاد پر اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور تحقیقات کا آغاز ہوا۔