امریکہ میں بگولوں اور طوفان سے ہلاکتوں میں اضافہ

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی ریاستوں کو اپنی زد میں لینے والے ہوا کے بگولوں سے رونما ہونے والے حادثات میں اموات کی تعداد 26ہو گئی۔

پاکستان ٹائم کے مطابق امریکہ کے قومی موسمیاتی سروس نے اطلاع دی ہے کہ آرکنساس،مسیسیپی،آئیووا،ٹینیسی، الینوائے اور وسکونسن ریاستوں میں صرف دو روز میں 8 ریاستوں پر محیط وسیع علاقے میں 57 سے زیادہ طوفانی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،طوفان سے ٹینیسی میں 9 ، آرکنساس میں 5، انڈیانا میں 3 ، الینوائے میں 4 ،میمفس میں 3 افراد،جن میں سے 2 بچے تھے اور مسیسیپی اور الاباما میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا،ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات اور دکانوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں