معروف روسی ملٹری بلاگر بم دھماکے میں ہلاک

ماسکو(آئی این پی)معروف روسی ملٹری بلاگر ولادلین تاتارسکی سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک کیفے میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک جبکہ 30افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ،روس نے دھماکہ کا ذمہ دار یوکرائین کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قرار دیا ہے جبکہ یوکرائن حکام نے براہ راست اس الزام پر کوئی جواب نہیں دیا ،روسی سیکیورٹی اداروں نے ایک خاتون سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹریٹ فوڈ بار نمبر 1کیفے میں ہونے والے دھماکے میں تاتارسکی ہلاک ہو گیا جبکہ علاقائی گورنر الیگزینڈر بیگلوف نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں پچی30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 19کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے،تاتارسکی کے ٹیلی گرام پر پانچ لاکھ 60 ہزارسے زیادہ فالوورز تھے اور وہ ان بااثر ملٹری بلاگرز میں سے ایک تھے جنہوں نے یوکرین جنگ پر اکثر تنقیدی تبصرے کئے ہیں،سینٹ پیٹرزبرگ کی ایک ویب سائٹ کے مطابق دھماکا ایک کیفے میں ہوا جس کا تعلق ویگنر گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن سے تھا، روسی میڈیا اور ملٹری بلاگرز نے کہا کہ تاتارسکی لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے،ایک خاتون نے انہیں ایک باکس پیش کیا جو پھٹ گیا،نیشنل انویسٹی گیشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابھی اس سے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے جبکہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کیفے میں موجود تمام لوگوں کے بارے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے،روس کی وزارت خارجہ نے تاتارسکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حملے پر ردعمل ظاہر نہ کرنے پر مغربی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں باخموت کے قریب واقع ایک صنعتی شہر کوسٹیانتینیوکا میں بھاری روسی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں،صدارتی سٹاف کے سربراہ آندری یرماک نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ روسی میزائلوں اور راکٹوں سے 16اپارٹمنٹ بلاکس اور ایک نرسری سکول سمیت دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں