ایلون مسک پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹوئٹر اور امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ایلون مسک امیر ترین افراد کی فہرست میں 2 ماہ تک دوسرے نمبر پر رہے جس کی وجہ ان کی ٹویٹر ڈیل تھی ، جب کہ اب وہ ایک مرتبہ پھر امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔
اس سے قبل ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ ارنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا ، بلومبرگ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے تک مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالر تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں، رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک جنوری سے بڑھ رہے ہیں اور پیر کو یہ 207.63 ڈالرز پر بند ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں