سال 2022،پنجاب میں کتنے لاکھ لوگ صحت کارڈ سے مستفید ہوئے؟اعداد و شمار سامنے آگئے

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب میں سال 2022 میں 24 لاکھ افراد صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہوئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2022 میں صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں 75 فیصد لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔18 لاکھ افراد نے نجی سپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات حاصل کیں۔سال 2022 میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر صرف 6 لاکھ 22 ہزار افراد نے علاج کرایا۔صحت سہولت کارڈ پروگرام کیلئے سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی، ڈاکٹر ظفر مرزاسال 2022 میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے صحت کارڈ پر 41 ارب 40 کروڑ روپے جب کہ سرکاری ہسپتالوں نے صحت کارڈ پر 11ارب 78 کروڑ روپے کا کلیم کیا۔صحت سہولت پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 53 ارب شہریوں کے علاج معالجے پر خرچ ہوئے۔ شہریوں نے سب سے زیادہ علاج معالجے کی سہولیات اکتوبر کے مہینے میں حاصل کیں۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں 24 لاکھ سے زائدافراد نے ہیلتھ کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت لی ، پنجاب میں 50ارب 73کروڑ روپے سے زائد مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ کارڈسے مفت علاج کیلئے 794سرکاری ونجی ہسپتالوں کومنتخب کیاگیا، 189سرکاری ، 605نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کی گئی، صوبے میں 4لاکھ89ہزارسے زائدافرادنے ہیلتھ کارڈسے مفت ڈائیلسزکروائے ، 51ہزار سے زائدافراد نے ہیلتھ کارڈ سے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ، ہیلتھ کارڈسے 44ہزارسے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری ،ایک لاکھ87ہزار سے زائد نے سیزیرین کی سہولت لی جبکہ 32ہزار655افرادنے صحت سہولت کارڈ سے کیموتھراپی کی مفت سہولت لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں