موسم سرما کی تعطیلات میں ایک بار پھر اضافہ ،طلباءخوشی سے نہال

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات مزید بڑھا دی گئیں، تمام نجی تعلیمی اداروں میں اب تعطیلات 7جنوری تک ہوں گی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے، جس کا وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں میں اب تعطیلات 7 جنوری تک ہوں گی، تعطیلات میں اضافہ شہرکے سرد موسم کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دیں ہیں، طلبہ اب 9 جنوری سے کالجز اور یونیورسٹیز جائینگے۔اعلامیے کے مطابق کالج اور یونیورسٹیاں 9 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز کریں گے، چھٹیوں کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں