سکول و کالجز کے طلباء کے لئے بڑی خوشخبری،اتنی چھٹیاں کہ بچے کہیں موجاں ہی موجاں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے سکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے،سموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے،سموگ کی روک تھام سے متعلق ہم قانون سازی کروا رہے ہیں،سموگ کے تدارک کے لیے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بنائے جائیں،عدالتی کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ماحولیات کے بارے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔عدالت نے سموگ کے خاتمے کے لیے کیمروں پر آنے والی لاگت کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ محکمہ تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈی سی لاہور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں