’ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم،عمران کو چھوڑنے والا اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گا ‘

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم،عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے،اس وقت جو بھی عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں،صدرعلوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی،عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دیں گے،عمران کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں، 560 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ عمران خان کریں گے،دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائے اعلی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ250 کا ڈالر نایاب ہوگیا، آٹا 40 روپے مہنگا ہوگیا،وزیر پٹرولیم مفتاح اسماعیل اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار روس سے تیل لینے پر آمنے سامنے آگئے، دونوں ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں