مرید کے بعد مرشد بھی چور نکلی،طلال چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے توشہ خانہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو دو ملکوں سے تقریباً 6 ارب مالیت کے تحائف ملے جس کی قیمت 3 کرور روپے لگوائی گئی،پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو دو ملکوں سے تقریباً 6 ارب مالیت کے تحائف ملے جس کی قیمت 3 کرور روپے لگوائی گئی،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام سے جیولری کی رسیدیں بنوائی گئیں،پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی،حجاز مقدس ننگے پاوں جانے والا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ضوابط کےخلاف تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر ہی بیچ دیئے،انہوں نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا،صادق و امین ناجائز کاموں میں ملوث نہیں ہوتے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لیول پلائنگ فیلڈ کے بعد صاف اور شفاف الیکشن ہوگا جب کہ پاکستان میں سب ادارے آئین و قانون کی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں