سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ ہوش اڑ جائیں

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 71 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو 429 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 948 روپے ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1778 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں