سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،راولپنڈی سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کاونٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیاہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے،دہشت گرد نے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی جیل میں ہیں،سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی سول لائن میں 2009 میں خودکش حملہ ہوا تھا،جس میں 36 افراد شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں