اپنی حکومت بھی خلاف ہو گئی،شہباز گل کے خلاف پنجاب میں مقدمہ درج

لاہور(سٹاف رپورٹر)بلوچستان اور کراچی کے بعد پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی پنجاب میں حکومت ہونے کے پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر شہباز گل کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج، مقدمہ اداروں کے خلاف قابل اعتراض تقریر کے الزام میں درج کیا گیا۔اس سے قبل شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور کراچی میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔
پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا،پولیس کے مطابق مقدمہ شہری اشفاق کی مدعیت میں تھانہ مانگا منڈی میں درج کیا گیا، مقدمہ قابل اعتراض تقریر کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ شہباز گل نے راولپنڈی میں تقریر کے دوران اداروں پر الزام لگایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ملزم گرفت میں نہیں آسکا۔یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر شہباز گل کیخلاف کراچی کے دو تھانوں میں بھی دو مقدمات درج کئے گئے تھے ،بریگیڈ تھانے میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں یہ مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کیخلاف نفرت انگیز تقریرکی۔اس سے قبل شہباز گل کیخلاف گزشتہ روز قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔شہباز گل پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں