عمران خان نے پرویز الٰہی سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی ہمارا ساتھ دیں گے،جنرل (ر)فیض حمید کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں عمران خان نے سیاسی صورتحال پر اراکین اسمبلی سے مشاورت بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ملکی مسائل کاواحد حل صاف وشفاف الیکشن ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔
اس سے قبل یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے اداروں کو اتنا کمزور کیا کہ انہیں مارشل لاءکی عادت پڑ گئی تھی،لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا،ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،میرا فیض حمید سے تعلق تب تھا جب وہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سوسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی )تھے، پہلے بھی قومی احتساب بیورو(نیب )اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت تھی،یہ صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتی رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق پرویزا لٰہی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے، میں جیسا چاہوں گا وہ ویسا کریں گے، یقین ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی ہمارا ساتھ دیں گے،پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ببیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں،اگر وہ سرمایہ کاری کریں تو ہمیں کسی سے پیسہ مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں