بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک،نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف سید زلفی بخاری کی نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں بشری بی بی،زلفی بخاری سے کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں،انہیں بیچ دیں۔سابق خاتون اول کی مبینہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سابق خاتون اول بشری بی بی اور زلفی بخاری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے درجنوں معروف صحافیوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے شیئر کیا ہے۔مبینہ آڈیو میں بشری بی بی نے کہا کہ یہ گھڑیاں عمران خان کےزیراستعمال نہیں،آڈیو میں مبینہ طورپرزلفی بخاری کہتے ہیں ضرورمرشد،کردوں گا۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ گھڑیاں عمران خان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انہیں بیچ دیں۔جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔’پاکستان ٹائم ‘آزادنہ طور پر اس آڈیو کی تصدیق نہیں کرسکتا تاہم ’پاکستان ٹائم ‘اس آڈیو کے حوالے سے بشری بی بی اورزلفی بخاری کاموقف حاصل کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں