جعلی اورغیر معیاری ادویات میں ملوث افراد کیخلاف مزید گھیرا تنگ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات میں ملوث افراد کیخلاف مزیز گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے نیشنل ٹاسک فورس کے کور ٹیم کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ملک بھر سے ڈرگ انسپکٹوریٹ کے تمام سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈائریکٹر آف لائسنسنگ بھی شریک ہوئے ،ڈاکٹر عاصم رووف نے کہا کہ مارکیٹ کی نگرانی کے لیے ادویات کے وفاقی اور صوبائی انسپکٹوریٹ کے درمیان تعاون کو مزید تیز کیا جائے ،جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے، مارکیٹ میں حکومت کی منظور شدہ قیمت سے زائد فروخت کرنے پر ڈریپ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے،ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن کیے جائیں،ملک بھر جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے بھر پور موثر اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو جعلی اور غیر معیاری ادویات سے پاک کرنے پختہ عزم کر رکھا ہے ، ڈریپ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں