پاک سعودی تعلقات نہائت اہم ہیں جن میں اوورسیز پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ بیرسٹر امجد ملک

مدینہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے سنئیر نائب صدر اور چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوشی کی نوید ہے جس نے سولہ نکاتی ایجنڈے میں اوورسیز پاکستانیوں کو حقوق دینے اور انہیں سہولیات سے آراستہ کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا ذکر کیا ہے۔ پاک سعودی تعلقات نہائت اہم ہیں جن میں اوورسیز پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ان خیالات کا اظہار بیرسٹر امجد ملک نے مدینہ منورہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے دوران کیا جس کا اہتمام مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مختلف ریجنز کے عہدیداروں اور اراکین سمیت جاپان کے چئیرمین ملک محمد یونس سمیت مختلف عہدیداروں اور مسلم لیگ ن مدینہ کے نمائیندوں نے شرکت کی عشائیے میں کالم نگار اور صحافی بھی شریک تھے اس موقعہ پر بیرسٹر امجد نے اپنے صدارتی خطاب میں مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وڑن رکھنے والی سیاسی اور عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ برسر اقتدار آکر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا ہے میاں نوازشریف کی قیادت میں ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کو بہتر بنانے والی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا گیا جس سے ملک میں ترقی کا ادوار شروع ہوئے اب بھی تمام تر چیلنجز کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے اور وزیراعظم شہبازشریف دن رات ایک کرکے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں کامیابی مل رہی ہے اور مریم نوازشریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام کی بہتر انداز میں نمائندگی کر رہی ہیں اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ماضی میں پنجاب پر نااہل ٹولہ براجمان تھا مگر آج مریم نواز کی صورت میں پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا وڑن لیے مریم نواز کام کر رہی ہیں اور پنجاب کی عوام انکی کارکردگی سے خوش ہے بیرسٹر امجد ملک کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سولہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے جس میں پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی بھی شامل ہے اس کے علاوہ بیرون ملک درپیش مسائل کے حل اور اندرون ملک جائیدادوں کاتحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی مراسم تاریخی اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مسلم لیگ ن کی نئی حکومت میں پاک سعودی تعلقات مزید فروغ پائیں گے جس سے تجارتی اور سرمایہ کاری بڑھے گی اس سے قبل مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوورسیز کے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن حکومت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،نئی حکومت کا قیام تارکین وطن کیلئے فلاح لائے گا اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ سعودیہ میڈم مقیم تیس لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شنواری میں پرتکلف اعشایہ بھی دیا۔ ملاقات میں سرپرست مسلم لیگ ن مسعود پوری ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر ،رابا طارق محمود خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، صدر ریاض ریجن مسلم لیگ ن عدنان بٹ، چوہدری سجاد، چوہدری ساجد، جاوید بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ، الہی بخش چئیرمین مسلم لیگ ن مدینہ، اکرم خان ، سینئیر نائب صدر، عرفان صاحب اور دیگر عہدیداران نے خصو¿صی شراکت کی اور مہمان گرامی کو شہر مدینہ میں خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں