یوکے اسلامک مشن سلاو برانچ کے زیر اہتمام یونیٹی افطار ڈنر کا اہتمام،تقریب میں مختلف کمیونٹیز کے افراد کی شرکت

سلاو (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکے اسلامک مشن سلاو برانچ کے زیر اہتمام یونیٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں سلاو کے ایم پی ٹین ڈیسی سمیت کونسلرز اور مختلف کمیونٹیز کے افراد نے شرکت کی۔
یوکے اسلامک مشن سلاو نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک میں یونیٹی افطار کی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں یوکے آئی ایم کی مرکزی قیادت ڈاکٹر عارف،سلاو کے ایم پی ٹین ڈیسی،مختلف پارٹیز کی کونسلرز،یوکے آئی ایم کے ارکان اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں سلاو کے غیر مسلم کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

یونیٹی افطار کی صدارت یوکے آئی ایم سلاو کے صدر عبید الرحمان محمد نے کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یونیٹی افطار کا مقصد دیگر مذاہب کے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے۔

تقریب میں بچوں نے تلاوت قرآن اور نشید بھی پڑھے جسے حاضرین نے خوب سراہا اور بچوں کو داد دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلاو کے ایم پی ٹین ڈیسی اور دیگر نو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے کہا کہ انہیں یوکے آئی ایم کی یونیٹی افطار میں آکے بہت اچھا لگا اور یوکے آئی ایم برطانیہ میں مسلم اور نان مسلم کمیونٹی کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔


تقریب میں سلاو بارو کونسل کے کونسلرز محمد نذیر،فضا مطلوب،ہرجندر گاہر،نویدہ قاسم،گرچرن سنگھ،دروو تمار،ڈیکسٹر سمتھ،عادل افتخار اور سونڈن کونسل سے کاشف خان،یوکے آئی ایم کے عہدیدران حافظ نعمان درانی،ظفر شاہد،میاں اصغر،محمد شاہد،ابرار حسین،چوہدری مدثر،تنویر سعید،عارف چوہدری،کاشف جعفری،آصف تارڑ،راجہ یونس،نظام الدین،محمد معظم،محمد عاصم،اسد انصاری،گل رسول،محمد شاہنواز،محمد جمال ،وقاص گجر،موسٰی وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔ایونٹ کے اختتام پہ شرکا کے لئے اعشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں