قومی کرکٹرز کی نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کی ویڈیو نے دل جیت لیے

مدینہ منورہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول ? پڑھنے کی ویڈیو نے دل جیت لیے۔
پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہوئے ہیں، ان کرکٹر میں سابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو بس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بس میں سوار کرکٹرز مدینہ کی جانب جا رہے ہیں اور اس دوران کرکٹرز نے آخری نبی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔ ویڈیو میں کرکٹر افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو نعت ”جس نے لا کر کلام الہی دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہیں” پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور قومی کر کٹرز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں