پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کوشکست دے کر فائنل جیت لیا

کراچی(سپوٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو ہرا کر پاکستان سپر لیگ کا 9 ویں ایڈیشن جیت لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو2 وکٹوں سے شکست دی، ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،کولن منرو 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر آٹ ہوئے، آغا سلمان کو بھی 10 کے انفرادی سکور پر خوشدل شاہ نے آٹ کیا، کپتان شاداب خان 4 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے، مارٹن گپٹل 50 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے، عظمت خان 30 رنز بناکر اسامہ میر کا شکار بنے،حیدر علی 5 رنز بناکر ویلے کی گیند پر آوٹ ہوئے، فہیم اشرف کو افتخار احمد نے آٹ کیا، وہ صرف ایک ہی رن بناسکے، نسیم شاہ 18 رنز بناکر محمد علی کی گیند آوٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم 19اورحنین شاہ 1رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل ملتان سلطان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر159رنز بنائے، یاسر خان اور ڈیوڈ ویلے6،6 رنز بناکرعماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے،کپتان محمد رضوان26 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے، جونسن چارلس 4 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے، عثمان خان 57 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہوئے، خوش دل شاہ 11 رنز بناکر عماد وسیم کا شکاربنے، اسامہ میر کو 6 کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے آوٹ کیا، چارلس جورڈن بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پرکیچ آوٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی ایک رن بناکر رن آوٹ ہوگئے,افتخار احمد32رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اسی ہی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جو پہلے کھیلتی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک اچھی ٹیم ہے اور یہ بات ہم ٹورنا منٹ کے شروعات سے ہی جانتے ہیں ، ان کا سامنا کرنے کے لیے بھر پور تیاری کی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے باولنگ ہی کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں