”مہنگائی میں مزید اضافہ ،عوام سڑکوں پر ہو گی “کپتان کی سری لنکا جیسے حالات کی پیش گوئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ”مہنگائی میں مزید اضافہ ،عوام سڑکوں پر نکل آئینگے “کپتان نے سری لنکا جیسے حالات کی پیش گوئی کر دی ۔
بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات ہونے جا رہے ہیں ، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی، سیکیورٹی تھریٹ کا کہنابھی جھوٹ ہے سارا ملک ہی جھوٹ پر چل رہا ہے۔ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں ووٹر نے ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا، مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی گئی ، پہلے بھی میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات ہونے جا رہے ہیں، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا، دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، سینیٹ الیکشن میں ایک بارپھر پیسہ چلنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”مخصوص نشستیں مال غنیمت کی طرح تقسیم ہوئیں “جج کے دوران سماعت دلچسپ ریمارکس

اپنا تبصرہ بھیجیں