روزہ دار پھل اور سبزیاں استعمال کریں،تلی ہوئی غذا سے پرہیز کریں ،ماہرین کے مشورے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین غذائیت کا روزہ داروں کو پھل اور سبزیاں استعمال کرنے اور تلی ہوئی اشیا سے گریز کرنے کا مشورہ ۔
طبی ماہرین نے کہناہے کہ روزے دار رمضان المبارک میں تلی ہوئی غذا سے پرہیز کریں، سحر و افطار میں ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔ ذیابطیس کے مریض میٹھے مشروبات اور بلڈ پریشرکے مریض نمکین اور تلی ہوئی غذاو¿ں سے پرہیز کریں۔ رمضان میں سحری کے اوقات میں ایسی غذا کھائیں جو ٹھوس ہواور میدے سے نہ بنی ہو کیونکہ روزہ رکھنے سے خون میں شوگر کی کمی کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سحری میںپاپے اور ڈبل روٹی نہیںبلکہ روٹی کھانی چاہیے، کیونکہ یہ چیزیں جلدی ہضم ہوجاتیں ہیں، جس کے وجہ سے فرد شوگر کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے ۔لوگ ایسی غذا ئیں کھائیں جس میں مرچ اور تیل کا استعمال کم ہو،پھل اور سبزیاں زیادہ ہوں۔ شہری افطار میں سموسے، پکوڑے اوردیگر تلی ہوئی اشیاسے پرہیز کریںاور پھلوں کا استعمال زیادہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شوگرکے مریض تلی ہوئی اور مرغن غذاﺅں سے پرہیزکریں،رمضان میں ڈاکٹرزسے رہنمائی ضرور لیں:پروفیسر الفرید ظفر

اپنا تبصرہ بھیجیں