ایف بی آر کا ایک بار پھر” ٹیکس “وار،گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کے سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ،قیمتوں میں اضافے کا امکان ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردی جس کے باعث گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق 1400 سی سی یا زائد انجن والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لیا جائے گا جبکہ اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا،سیلز ٹیکس کا اطلاق 8 مارچ سے ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

اپنا تبصرہ بھیجیں