پنجاب کابینہ، راناثنا اللہ کو کونسی وزارت ملے گی ؟ پتا چل گیا

پنجاب کابینہ، راناثنا اللہ کو کونسی وزارت ملے گی ؟ پتا چل گیا

لاہور(وقائع نگار)پنجاب کابینہ آئندہ24 گھنٹوں میں تشکیل دئیے جانے کا امکان، صوبائی وزرا کو قلمدان دینے کے بارے میں ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والوں کو لاہور طلب کر لیا گیا، مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،موسمیات اور جنگلات کی وزارت دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ رانا ثنااللہ کو پنجاب میں مشیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔میاں مجتبی شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی اور عظمی بخاری پنجاب میں وزیراطلاعات و نشریات ہوں گی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق خالد ججا کو پنجاب میں محکمہ انہار کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ فیصل ایوب کھوکھر کو ا سپورٹس، یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائیگی۔ اس کے علاوہ عمار احمد لغاری، سلمان نعیم، رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں