اسلام آباد(وقائع نگار)اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 نے ووٹ دیے، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا، اب آپ ہی بتائیں انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔