فلسطین، سعودی عرب اور ملائیشیا سے بھی شہبازشریف کیلئے مبارکبادیں آگئیں

فلسطین، سعودی عرب اور ملائیشیا سے بھی شہبازشریف کیلئے مبارکبادیں آگئیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانے کے بعد شہبازشریف کے لیے فلسطین، سعودی عرب اور ملائیشیا سے مبارکبادیں آگئیںاور نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے آپسی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا پیغام دیاگیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی ترقی اور کامرانی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ فلسطینی صدر کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی خط لیا گیا ہے۔محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطین اور پاکستان ایک تاریخی اور مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےحقوق اور انصاف کی فراہمی پر آواز بلند کی ہے۔محمود عباس نے خط میں لکھا ہے کہ ماہِ رمضان کی بھی آمد ہے اس ماہ کی برکات بھی آپ کو مبارک ہوں، آپ کی، پاکستان اور عوام کے مستقل اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں