اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)تبادلوں کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹرانسفر، پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹا دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں بتایاگیا تھاکہ عام انتخابات کے باعث تقرر و تبادلوں پرعائد کی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے ، منتخب حکومت اب تمام معاملات کو ریگولیٹ کرے گی۔