اسلام آباد (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن نےخواجہ آصف کو اہم ذمہ داری سونپ دی اور انہیں قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدرشہباز شریف نے خواجہ محمد آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کی حیثیت دینے کے لئے رسمی درخواست بھیج دی گئی۔