وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا

سوشل میڈیا کی بندش ، پاکستان پیپلزپارٹی نے قرارداد سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سےپاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا بھی پی پی سے کوئی تعلق ہے سینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔ نیئر بخاری نے بتایا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی پی پی کی بنیادی ممبر شپ بھی ختم ہوچکی ہے لہذا وہ پیپلزپارٹی کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں