امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مزید دو ملزمان گرفتار ،شوٹروں کو قتل کرنے کیلئے بھی شوٹرموجود،نئے انکشافات

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مزید دو ملزمان گرفتار ،شوٹروں کو قتل کرنے کیلئے بھی شوٹرموجود،نئے انکشافات

لاہور(کرائم رپورٹر) امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ دوران تفتیش نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ واقعے کی منصوبہ بندی علی اصغر نے کی تھی جبکہ بنائی تھی، واردات کرنے والے شوٹروں کو بھی 3 اور شوٹروں نے قتل کرنا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نئے گرفتار ہونے والے ملزمان میں ہارون اور علی اصغر شامل ہیں،ہارون شوٹر اور علی اصغر قتل کیس کا ماسٹر پلانر تھا، حملے کے وقت موقع پر 5ملزمان موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، موقع پر شوٹر مظفر کے قتل کے بعد تمام ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اسلحہ اورگاڑی طیفی بٹ اورگوگی بٹ نے دیا تھا۔اس کیس میں اب تک احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل احمد ہارون اور علی اصغر و دیگر گرفتار ہوچکے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہاامیر بالاج ٹیپو کو ٹھوکر نیازبیگ کے قریب ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں