سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں پونے دو لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا

لاہور( کامرس ڈیسک)پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 80ہزار روپے تک کا اضافہ کردیاجس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک طرف افراطِ زر کی شرح بہت بلند ہے اور دوسری طرف اوور ہیڈ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ایسے میں قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوچکا تھا۔ڈیلرز کو فراہم کی جانے والی نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا یکم مارچ 2024 سے اطلاق کر دیا گیا ،سب سے زیادہ اضافہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں کیا گیا ہے جس کے بعدیہ گاڑی اب 45 لاکھ 46 ہزار روپے میں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں