اسلام آباد(کامرس ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق حکومتی اعلان کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے 13پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 کے بعد سے ہوگا۔