زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئی ، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 3کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کیچوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے12 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 279 روپے 1 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی کارکردگی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ملی جلی رہی۔ یور و کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد نئی 302 روپے 42 پیسے ہو گیا ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت 6.5پیسے کی کمی کے بعد 353 روپے 24 پیسہ پر آگئی ہے۔اس کے علاوہ جاپانی ین (1.41 پیسے) کی کمی کے بعد 1 روپیہ 86 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 12پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں