ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی (بزنس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسہ گراوٹ کے بعد 279 روپے 11 پیسے پر بند ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں 875 پوائنٹس کی بڑھوتری کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 703 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہو گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں