پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی(سپورٹس رپورٹر)ایشیاکپ پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستانی شاہین بھارتی سورماوں سے ٹکرائیں گے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنواز دہانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد ، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز ، نسیم شاہ، حارث روف اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ایک چھوٹا ہدف دیا تھا تاہم فاسٹ باولر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ دلچسپ بنادیا تھا۔نسیم شاہ نے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیے رکھا اور سلپ پوزیشن پر انہیں ایک کیچ کا موقع بھی ملا تاہم فخر زمان گیند کو اپنی گرفت میں لینے میں ناکام رہے۔بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں شکست دی تھی۔ اب کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں