khosa

”دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو کر رہے گا “ریٹرننگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری ہو گیا ،کھوسہ

اسلام آباد (مانٰٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مربوط انداز میں دھاندلی کی گئی ،لاکھوں ووٹوں کا گھپلا کیا گیا ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو کر رہے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ فارم 45کے برعکس فارم 47بنا دیے گئے اور ہمارے امیدوارو ں کی بھاری اکثریت سے فتح کو شکست میں تبدیل کیا گیا ،ریٹرننگ افسر کو پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ،ہمارا کیس 12مارچ کو فکس کر دیا گیا ہے ،پوری امید ہے کہ انصاف مل کر رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : صدر کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں