زرداری،نواز شریف،فضل الرحمان،رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں پانچ سیاسی قائدین اور رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات اداروں کے خلاف بیانات دینے پر درج کیے گئے ہیں۔سیاسی قائدین اور رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی گزشتہ دنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد سیاسی صورتحال میں موجود تلخی بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں