مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں 47 روپے، پیاز فی کلو 35 روپے، آلو کی فی کلو قیمت میں تین روپے 88 پیسے اضافہ ہوا۔فی درجن انڈے 7 روپے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر51 روپے، بچوں کے خشک دودھ کا 390 ملی گرام پیکٹ ساڑھے آٹھ روپے، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں دو روپے جب کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 7روپے مہنگا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے دال مونگ، ماش، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائ کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ صرف 7 اشیائ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں