مہنگائی کا نیا طوفان آنے کی پیش گوئی

لاہور(وقائع نگار) ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے اور عوام کو الیکٹرک شارٹ لگنے کی پیش گوئی کردی گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مزید بڑھنی ہے، ابھی تو الیکٹرک شارٹ کے مزید 2 جھٹکے لگنے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد حل تازہ مینڈیٹ ہے ، اس وقت مہنگائی عروج پر جا رہی ہے ، دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد کم ہوئیں جبکہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، آئندہ بجلی بلوں میں 10 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لگ کر آئے گی ۔شوکت ترین نے کہا کہ جولائی میں برآمدات 23 فیصد کم ہوگئی ہیں ، پی ڈی ایم کی حکومت کی نا اہلی سے افراط زر بڑھ گئی ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، پاکستانی حکومت چلانے والے لندن میں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں