پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کیخلاف عدالتی جنگ شروع کردی

پشاور(وقائع نگار)پشاور میں پی ڈی ایم قیادت کیخلاف ماضی میں نفرت انگیزتقاریر کرنے پر مقدمے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کی صوبائی کابینہ نے شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کردیا۔تھانہ شرقی پشاور میں پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، عطا تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق و دیگر حکومتی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے دشمن ملک کے ایما پر ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کیں اور اداروں کے خلاف تقاریر کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی، نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں