ایک شخص دھمکیاں دے رہا ہے کہ آﺅ مجھے گرفتارکرکے دکھاﺅ،آصف زرداری

کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے، یہ شخص ہرروز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے وزرا سے ملاقات کے دوران کہا کہ اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی ہوس کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے؟۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کے آفیسرز اور سپاہی 2 صوبوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایک شخص فوج ، پولیس ،عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے دکھاو۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورت حال درپیش ہے۔ ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں