عمران الزام لگانا چھوڑیں،رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات لگانا چھوڑدیں ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی ؟ ان لوگوں کے نام بتائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟ رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ چیف الیکشن کمیشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی ؟ آپ تماشے،الزامات چھوڑیں اورنام بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ریکی نہیں بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں