شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، دیسی ساختہ بم (ا?ئی ای ڈیز) کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں پھر سے تیزی سے ا?ئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وہاں آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔رواں ہفتے 15 اگست کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں