قومی اثاثے داﺅ پر،ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا،شیخ رشید

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ملک میں43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داو پر لگا دیے ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ(آج)اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا، عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔
شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی،شہبازگل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیامیں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں