سلمان رشدی پر حملہ ،ایران بھی کھل کر میدان میں آ گیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنے کا حق نہیں ہے, سلمان رشدی نے آسمانی مذاہب کی توہین کر کے لوگوں کے غیض و غضب کو خود دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم سلمان رشدی پر امریکہ میں کیے گئے حملے کے حوالے سے یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی ذمے داری کسی اور پر نہیں بلکہ صرف خود سلمان رشدی اور ان کے حامیوں پر ہی عائد ہوتی ہے،کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس معاملے میں ایران پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام عائد کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس بھی اس بارے میں بس اتنی ہی معلومات ہیں، جتنی کہ اس واقعے کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا کے سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں