کراچی کو ملک کا گندا ترین شہر قرار دے دیا گیا،گیلپ سروے

کراچی (نیوز رپورٹر)ملک کے گندے ترین شہروں میں کراچی سرِفہرست آگیا، ایک سروے میں کراچی کو ملک کا گندا ترین شہر قرار دے دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے نام لے کر کراچی کو ملک کا گندا ترین شہر کہا۔سروے میں لاہور کو 8 فیصد لوگوں نے گندا ترین شہر کہا ہے، گوجرانوالا کو 02 فیصد، حیدرآباد کو 01 فیصد شہریوں نے گندا شہر قرار دیا۔گیپ پاکستان کے سروے میں 11 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ پاکستان میں کوئی شہر گندا نہیں ہے، جبکہ 47 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں