کراچی انٹر بورڈ، امتحانی نتائج میں جعل سازی کی تصدیق ہوگئی

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) تحقیقات میں کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ تحقیقات وزیراعلی سندھ کے حکم پر کی گئی تھیں۔ تحقیقات کی روشنی میں انٹر بورڈز کے دو سابق چیئرمینز، امتحانی کنٹرولز سمیت 8 افسران کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کرنے کے لیے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا گیا ہےاور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2021 اور 2022 کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی گئی تھی جس پر نگران وزیر اعلی نے تحقیقات کا حکم دیا تھااور اب اس کی تحقیقات کے مندرجات سامنے آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں