نواز شریف مشروط وطن واپسی کے لئے تیار،بڑی خبر آگئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی اور چندرہنماوں سے واپسی سے متعلق رائے بھی لی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائے نیوز‘ کے مطابق قبل ازوقت انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بیک ڈور رابطے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انتخابات سے قبل اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی اور کہا تمام سیاسی جماعتوں اورقیادت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے پارٹی کے چند رہنماوں سے وطن واپسی سے متعلق رائے لی کہ کیا مجھے اسلام آباد آنا چاہیے یا لاہور؟۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد آمد کا آپشن وفاق میں پارٹی کی حکومت ہے جبکہ کچھ رہنماوں نے لاہور آمد کا بھی مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی پر لچک دکھانے کا کہا جارہا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا وطن واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، نوازشریف عام انتخابات سے قبل وطن واپس نہیں آئیں گے۔ن لیگ کا ایک گروپ نوازشریف کی فوری واپسی جبکہ دوسرا شدید مخالف ہے، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پرجیل میں نہیں دیکھنا چاہتے، معاملات ٹھیک ہونے پر ہی وطن واپسی کا مشورہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں