پی ٹی آئی کارکنان بھی عمران خان کے اقدامات سے ناراض ہیں

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان بھی عمران خان کے اقدامات سے ناراض ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکاوٹس میں غیر ملکی امداد آتی رہی لیکن عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے اور عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات لگانے لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اس کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں سے روزگار ہی عمران خان نے چھینا ہے اور سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے چلائی گئی۔ شہبازگل نے اداروں کے خلاف تحریر نجی ٹی وی پر پڑی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے 34 فارنرز سے ممنوعہ فنڈنگ لی اور فارن ایجنٹس نے سیاسی جماعت کا سہارا لیا۔ پی ٹی آئی اراکین عمران خان سے سوال کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف کو ٹرانسکرپٹ دیا اور عمران خان کو گزشتہ روز غلط بیانی کرتے ہوئے پسینہ آ رہا تھا۔عمران خان وضاحت دے رہے تھے اور خود کو نواز شریف سے ملا رہے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے اقدامات سے ناراض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں پارلیمان کی سپرمیسی کو مضبوط کیا لیکن عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے آئین شکنی کروائی۔ عمران خان نے نیشنل کرائم ایجنسیز کو برطانیہ تک کیسز بھیجے لیکن دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے، عوام کو پتہ ہونا چاہیے نواز شریف کے خلاف صرف پانامہ کیس میں تنخواہ کا معاملہ نکلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں