25 مئی واقعات پر ایکشن، 12 ایس ایچ اوز معطل

لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات میں ملوث پولیس افسروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے بارہ ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، نون لیگ کے جن رہنماو¿ں کےخلاف درخواستیں ہیں، ان پر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ نوازشریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیان سب کے سامنے ہیں۔ اداروں کی طرف سے کہا گیا تو نوازشریف اور دیگر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں